عوامی مسائل کے تصفیہ میں لاپرواہی ناقابل برداشت:یوگی

   

گورکھپور: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران سے آج کہا کہ عوام کے مسائل کا تصفیہ حکومت کی ترجیح ہے اور اس میں کسی بھی طرح کی لاپرواہی یا تساہی ناقابل برداشت ہے ۔ یوگی نے آج یہاں جنتا دربار میں پہنچے فریادیوں کے ایک ایک کر کے مسائل کوسنا اور موجود افسران کو ہدایت دی کہا فسران عوام کے مسائل کو حساسیت سے لیتے ہوئے ان کا ازالہ و تشفی بخش طریقے سے کرائیں۔وزیر اعلی نے اس دوران تقریبا 200لوگوں سے ملاقات کی اور تیقن دیا کہ کسی کو بھی فکر کی ضرورت نہیں ہے ۔ سب کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ جنتا درشن میں کئی خواتین زمین سے متعلق تنازعات کے لئے عرضی لے کر پہنچی تھیں۔