نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ارکان پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز کے خلاف فوجداری مقدمات کے سلسلے میں سخت موقف اپنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے ارکان پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز کے خلاف فوجداری مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلئیرہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ تاہم سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ سے کہا ہے کہ وہ ایسے مقدمات کی موثر نگرانی اور نمٹانے کے لیے ازخود مقدمات درج کریں۔