عوام کو متحد کرنے کی زبان استعمال کرنے وزیراعظم کی اپیل

   

ملیالہ منورما کی تقریب سے مودی کا خطاب ، ششی تھرور کی ستائش

نئی دہلی ۔ /30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے دن عوام کو متحد ہونے کرنے کی زبان استعمال کرنے کی اپیل کی جبکہ اظہار افسوس کیا کہ اکثر زبان کا استحصال کیا جاتا ہے اور مفادات حاصلہ اسے عوام کو تقسیم کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے ہندی غلبہ کے رویہ سے دوری اختیار کرنے پر وزیراعظم نریندر مودی کی بھرپور ستائش کی ۔ مودی نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ تکثیریت کا غلبہ ہوگیا ہے۔ وزیراعظم ملیالہ منورما نیوز چوٹی کانفرنس کوچی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ صدیوں سے زبان ایک انتہائی موثر طریقہ کار رہی ہے اور اس نے ہر وقت مقبول عام نظریات پھیلائے ہیں ۔ ششی تھرور بھی اس تقریب میں موجود تھے اور وزیراعظم کا خطاب سن رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں غالباً ہندوستان واحد ملک ہے جس میں اتنی زبانیں بولی جاتی ہیں ۔ ایک لحاظ سے یہ اپنے قائدین کو تکثیریت پر مجبور کردیتا ہے ۔ لیکن اس کا بھی مفادات حاصلہ کی جانب سے استحصال کیا جاتا ہے اور ملک کو منتشر کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتنا مشکل نہیں جتنا کہ نظر آتا ہے ۔ ہم کو صرف آغاز کرنے کی ضرورت ہے ۔وزیراعظم کے خطاب کے بعد ششی تھرور نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے اپنی تقریر منورما چوٹی کانفرنس زندہ باد کے نعرے پر ختم کی ہے۔ اس سے ہم کوتکثیریت کا سبق ملتا ہے ۔
سیلاب زدہ کیرالا کا دورہ نہ کرنے پر مودی راہول کی تنقید کا نشانہ
ویاناڈو ۔ /30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے قائد راہول گاندھی نے جمعہ کے دن وزیراعظم نریندر مودی پر سیلاب زدہ کیرالا کا دورہ نہ کرنے پر انہیں اپنی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ راحت رسانی پیکیج دیگر سیلاب زدہ ریاستوں کی طرح کیرالا کو دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم پر راہول گاندھی کی تقریر ایک ایسے وقت منظر عام پر آئی ہے جبکہ مودی نے اپنے ٹوئیٹر پر کیرالا کی تعریف کرتے ہوئے اسے دیگر سیلاب زدہ ریاستوں میں ایک نمایاں مقام کی حامل قرار دیا تھا ۔ تاہم راہول گاندھی نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ ریاست کا دورہ نہ کرکے مودی نے سخت ناانصافی کی ہے ۔