عہدہ پر رہتے ہوئے پہلے آسٹریلیائی وزیر اعظم کی منگنی

   

کینبرا : آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز اپنی گرل فرینڈ جوڈی ہیڈن سے منگنی کرکے پہلے وزیر اعظم بن گئے جنہوں نے عہدے پر رہتے ہوئے منگنی کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گزشتہ روز 60 سالہ انتھونی البانیز نے مختلف پوسٹ شیئر کرکے اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے۔ پہلے انہوں نے اپنی اور جوڈی ہیڈن کی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ساتھ ہی صارفین کو بتایا کہ جوڈی ہیڈن نے شادی کے لیے ہاں کر دی ہے۔ بعدازاں انہوں نے ایک اور پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ ویلنٹائن ڈے کے یاد گار موقع پر ’لاج‘ (وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ) میں منعقدہ تقریب میں قریبی دوست احباب و عزیز و اقارب کی موجودگی میں ان دونوں نے منگنی کرلی ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں آسٹریلوی وزیر اعظم اور ان کی منگیتر جوڈی ہیڈن کو انٹرویو دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جہاں انہوں نے اپنی منگنی کا اعلان کیا اور زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کیلئے پر رعزم بھی نظر آئے۔