عیدالاضحی پرامن ماحول میں منانے کی ہدایت

   

پولیس ضلع انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ اقدامات : کلکٹر جگتیال
جگتیال۔جگتیال کے مسلمانوں کو عیدالاضحی پرامن ماحول اور خوشیوں کے ساتھ منانے کیلئے پولیس اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ گائے کی قربانی سے اجتناب کرتے ہوئے پولیس کو تعاون پیش کرنے کی اپیل کی اورگائے کی قربانی کرنے پر سخت قانونی کارروائی اور مقدامات درج کرنے کا انتباہ دیا۔جگتیال ضلع میں مسلمانوں کے ذمداران کے ضلع کلکٹر جی روی گوگولوت اور جگتیال انچارج یس پی پولس کمشنر کریمنگر کملہ سن ریڈی نے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر اپولس کمشنر نے کہا کے مسلمان خوشگوار ماحول میں عیدالاضحی کو منائے ہم سب ہندوستانی ہے ہمیں متحد ہوکر کورونا اور چین سے مقابلہ کرناہے گائیوں کی خرید و فروخت اور منتقلی کو روکنے پولیس کی جانب سے ضلع جگتیال میں جملہ 8 چیک پوسٹ قائم کئے جائیں گے اور ہر چیک پوسٹ پر پولیس کے ساتھ حیوانات کے ڈاکٹر اور ریونیو عملہ بھی یکم اگسٹ تک رہیںگے اور زراعت کے جانور اور کم عمر کے جانور کی بھی ڈاکٹر تصدیقی سرٹیفیکیٹ دیں گے اور مواضعات میں بھی گائیوں کی فروخت پر پابندی لگائی جائے گی اور مہاراشٹرا میں کورونا کا زیادہ اثر ہے وہاں سے بڑے جانوروں کی منتقلی اور کٹوائی کیلئے قصائیوں کی آمد پر بھی پابندی رہے گی اور اگر کوئی قربانی کی تصویریں اور ویڈیوز وغیرہ سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہوئے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کریں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔ اور اگرکوئی پرامن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کریں تو ان کے خلاف کمیونل شیٹ کھولنے کا انتباہ دیا۔ عید سے قبل روڈی شیٹرس کو باینڈ اور کرنے کی بات کہی ۔عید الاضحی پر بلدیہ کی جانب سے قربانی کے بعد فضلاْ وغیرہ کی صفائی اور سینٹیشن کے خصوصی انتظامات اور پالی تھین بیاگس کی ہر گھر تقسیم کروانے کمشنر بلدیہ کو ہدایت دی اور مسلمانوں کو کھلے عام قربانی کرنے سے گریز کر نے کی خواہش کی اور قربانی کے بعد جانور کا فضلہ وغیرہ باہر ادھر ادھر نہ پھینکیں۔ اس موقع پر مرکزی کمیٹی صدر ملت اسلامیہ جگتیال میر کاظم علی اور صدر ضلعی انجمن علما و حفاظ مولانا مظہرالقاسمی اور مولانا معراج القاسمی، مفتی شامزی اور شعیب الحق طالب اور امیر جماعت اسلامی عماد الدین عمیر ،محمد مجیب الدین ،محمد عبدالمجاہد عادل، صلاح الدین منا ،کورٹلہ، مٹ پلی اور دھرم پوری منڈل کے مسلم ذمہ داروں نے شرکت کی۔