عید الاضحٰی کے موقع پر بکر امنڈی لگانے کی دی جائے اجازت، میٹنگ کے ذریعے حکومت کوئی راستہ نکالے: ابو عاصم اعظمی

,

   

حکومت کے ذریعے جاری کردہ گائیڈ لائن کاخیال رکھتے ہوئے لوگ اپنے گھروں میں ہر تہوار کو منارہے ہیں۔ کورونا کے سبب مذہبی پروگراموں پر پابندی عائد ہے لیکن اب آہستہ آہستہ کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے اور مہاراشٹرمیں کچھ راحت کے ساتھ پابندیوں میں نرمی لائی جا رہی ہے۔ عید الاضحی کا تہوار قریب ہے۔ لوگوں میں قر بانی کے فریضہ کی ادائیگی کےتعلق سے چینی بڑھ رہی ہے۔ مسلمانوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ بقر عید کے موقع پر راحت دی جائے تاکہ تہوار منایا جاسکے۔ سماج وادی پارٹی مہاراشٹر کے ریاستی صدر اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے این سی پی کے سربراہ شرد پوار ، وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اورمیونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل سے مطالبہ کیا ہے کہ 21 جولائی کو بقر عید ہے۔ ریاست بھر کے مسلمان قر بانی کا فریضہ کی ادائیگی کرتے ہیں۔ قر بانی کی ادائیگی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے حکومت اس تعلق سے غور کرے اور ایسا راستہ نکالے کہ کوئی دشواری پیش نہ آئے۔