ممبئی۔بقرعید کے موقع پر شاہ رخ خان پیر کے روز باندرہ کے اپنے گھر منت سے باہر ائے اور اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دی۔
عام لباس میں اداکارکی ایک جھلک دیکھنے کے لئے منت کی سڑک کے سامنے کھڑے لوگوں کو ہاتھ ہلاکر اداکارنے خیرمقدم کیا
اس کے برعکس سلمان خان نے سوشیل میڈیا پر مداحوں اور فالورس کو عید کی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ”اس عید پر تمام کومیں مبارکبادپیش کرتاہوں‘ عید الاضحی مبارک ہو“
On this Eid, sending my best wishes to everyone. Have a blessed Eid Ul Adha! #EidMubarak
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) August 12, 2019
بالی ووڈ کے خان ہی نہیں‘ دیگر ستارے رچا چڈا اور سدھارتھ ملہوترا نے بھی سوشیل میڈیاکے ذریعہ عید کی مبارکباد دی۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹور ی میں پنک رنگ کا ڈریس اور بلیودوپٹہ پہن کر اپنے مداحوں کو عید کی پرخلوص مبارکباد پیش کی
۔سدھارتھ نے ٹوئٹ کیا کہ”عید مبارکباد لوگو! یہ عید خوشیاں اور امن لائے‘ ہمیشہ کے لئے پیار او رمحبت“
#EidMubarak guys! May this blessed occasion fill our hearts with peace and happiness, forever.
Love & Respect 🙏— Sidharth Malhotra (@SidMalhotra) August 12, 2019
بقرعید کا مطلب اللہ کے نام پر جانور کی قربانی دینا ہے۔ قربانی کے بعد جانوروں کا گوشت دوستوں اور رشتہ داروں‘ پڑوسیوں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیاجاتا ہے۔
سنت ابراہیمی کی تکمیل میں لوگ قربانی کے لئے بکرے کو ترجیح دیتے ہیں
۔اس کے علاوہ لوگ عیدکے موقع پر مساجد او رعیدگاہوں کو جاکر نماز ادا کرتے ہوئے ایک دوسرے کو تحائف پیش کرتے ہیں اور گلے مل کر عید کی خوشیاں ایک دوسرے سے بانٹتے ہیں