عید الاضحی کے سلسلہ میںچیف منسٹرکرناٹک سے روشن بیگ کی ملاقات

   

لاک ڈائون قواعد پر عمل آوری کا تیقن، تشکیل کردہ نگرانکارکمیٹی میں مسلمانوں کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ

بنگلور۔ اطلاعات کے بموجب ممتاز عوامی قائد و سابق وزیر کرناٹک مسٹر آرروشن بیگ نے عید الاضحٰیٰٰ کے پیش نظر بنگلور میں چیف منسٹر کرناٹک مسٹر بی ایس یڈی یور اپا سے ملاقات کی ۔ انھوں نے چیف منسٹر سے کہا کہ کرونا لاک ڈائون کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام مسلمانان کرناٹک عید الاضحی کے دوران تمام حکومتی ضابطوں اور قوانین کے پابندرہیںگے ۔ انھوںنے کرناٹک کے عوام سے اپیل کی کہ جانوروں کی خرید و فروخت کے معاملہ میں غیر مسلم تنظیموں کی جانب سے بلا وجہ مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش نہ کی جائے ۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح سے تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کے لئے واویلا مچایا گیا تھا اسی طرز پر عید کے موقع پر مسلمانوںکو بدنام کرنے کی کوشش نہ کی جائے ۔ جناب روشن بیگ نے چیف منسٹرکو بتایا کہ عید الااضحی اور قربانی وغیرہ کے معاملہ میں مسلمان علماؤ کرام کی ہدایات پر عمل کریںگے۔ عید رمضان کی نماز کی طرح اس بار بھی عید الاضحی کی نمازکا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ مسلمان اپنے گھروںمیں ہی عبادات کا اہتمام کریںگے ۔ تاکہ کسی کو کوئی دشواری پیش نہ آئے اور نہ ہی انھیں کوئی بدنام کرسکے ۔ اس ضمن میں مسٹر روشن بیگ نے چیف منسٹر کو ایک یادداشت پیش کی جس میںکہا گیا ہے کہ محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے حکام کو ایک تجویز پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جانوروںکی خرید و فروخت کے دوران مسلمان سماجی دوری برقرار رکھیںگے ۔ جانوروںکی غیر قانونی فروخت پر ڈپٹی کمشنر بنگلور کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی پر اعتراض کرتے ہوئے مسٹر روشن بیگ نے کہا کہ اس کمیٹی میں کسی بھی ملی تنظیم یا مسلمانوں کے نمائندوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ اس طرح کی کمیٹی پر روک لگادی جائے یا پھر اس میںمسلم نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے ۔ ؤچیف منسٹر بی ایس یڈی یور اپا نے اس معاملہ میںمناسب کرروائی کرنے اور مناسب رہنمایانہ خطوط جاری کرنے کا تیقن دیا تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے عید لاضحی کے موقع پر قربانیاں دی جاسکیں اور امن و امان برقرار رہ سکے ۔ چیف منسٹر یڈی یور اپا نے کہا کہ اس خصوص میںاکابر مسلم علماء سے بھی مشورہ کیا جائے گا۔