دوبئی۔ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ’عید مبارک‘کے پیغام کے ساتھ ہفتہ 23مئی کے روز چمک اٹھا
https://twitter.com/BurjKhalifa/status/1264237361765978120?s=20
مشرقی وسطیٰ میں عید الفطر
یہاں پر اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ یواے ای‘ سعودی عربیہ اور مشرقی وسطی کے ممالک اتوار کے روز عید الفطر منارہے ہیں۔
درایں اثناء مذکورہ یو اے ای حکومت نے عید کے تعطیلات کو ملک کے پبلک اور خانگی شعبہ کے لئے 26مئی تک توسیع کا اعلان کیاہے۔
عید الفطر ہندوستان میں
ہندوستان میں 25مئی کے روز عید الفطر منائی جائے گی۔
یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن کی وجہہ سے ملک میں اس مرتبہ اجتماعی طور پر عید کی کوئی نماز نہیں ہے۔
قبل ازیں جامعہ نظامیہ فتوی جاری کرتے ہوئے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ اس سال عید کی نماز ادا نہ کریں۔ مذکورہ فتوی میں کہاگیا ہے کہ مسلمان گھر میں ”نماز شکرانہ“ ادا کریں