عید میلاد النبیؐ کے موقع پر کیرالا میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ

   

تروننتا پورم : ہندوستان بھر میں عید میلاد النبی ؐ کا عقیدت و احترام کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر عام طعام کا انتظام کیا گیا اور درود کی محفلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔کئی مقامات پر عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر جلوس نکالے گئے اور جلسوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران کیرالا میں عید میلادالنبی ؐ کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا متاثر کن مظاہرہ کیا گیا۔ ایک غیر مسلم ٹیچر بارش میں بھیگتے ہوئے سڑک سے گزرنے والے میلادالنبی ؐ کے جلوس میں شامل مدرسہ کے بچوں کا انتظار کر رہی تھیں۔جیسے ہی بچے وہاں پہنچے خاتون نے آگے بڑھ کر ایک بچے کو ہار پہنایا اور اسے مبارکباد دی۔ یہ منظر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔