اپنے والد کی موت کے بعد کھیل میں شاندار تبدیلی لانے والے محمد سراج پچھلے کچھ سالوں سے مسلسل بہترین مظاہرہ کررہے ہیں۔
حیدرآباد۔ہندوستان کے بشمول دنیا بھر میں کروڑ ہامسلمانوں نے جمعہ کے روز عید الفطر منائی۔ کئی مشہور شخصیتوں‘ فلمی ستاروں‘ کھیل کود کی اہم شخصیات نے عید کی مبارکباد کے لئے سوشیل پلیٹ فارم کا سہارا لیاہے۔
ان میں سے ہندوستانی کرکٹر کھلاڑی محمد سراج جنھوں نے بھی عید منائی ہے اپنے والد کی موت کے بعد پہلی عید مناتے ہوئے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کیاہے۔
سراج نے انسٹاگرام پر اپنے فالورس کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ”والدین ساتھ ہوں تو ہر دن عید جیسا لگتا ہے اور اگر نہ ہوں تو عید کا دن بھی اداس لگتا ہے“
اس کے ساتھ دوتصویریں بھی انہوں نے شیئر کی‘ ایک تصویر میں وہ اپنے والدہ اور بھائی ایا ن مرزا کے ساتھ عید کی خوشیاں مناتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ دوسری تصویر پرانی ہے جو ان کے والد کے ساتھ لی گئی تھی۔
مذکورہ 27سالہ کھلاڑی اس وقت ہندوستانی ٹیم میں اسڑیلیائی دورے میں شامل تھے جب ان کے والد کا انتقال ہوگیاتھا۔ والد کے جنازہ میں شرکت کے لئے منظوری دئے جانے کے بعد قرنطین کی مشکلات کے پیش‘ سراج نے آسڑیلیاء میں رہنے کو ترجیح دی تھی۔
انہوں نے سرخ گیند کی اس سیریز میں 13وکٹ لئے تھے جو اب تک کسی بھی ہندوستانی تیز گیند باز نے نہیں لئے ہیں۔اسڑیلیاء میں رہنے کے متعلق اپنے فیصلے پر سراج نے کہاتھا کہ”حالات بہت مشکل تھے‘ والد کی موت۔والدہ سے بات کرنے کے بعد مجھے حوصلہ ملا اور میں نے اپنے والد کے خواب پر توجہہ کو محسوس کیا۔
ان کی مددسے میں کافی مضبوط ہوا۔ میں نے محسوس کیاکہ والد کی جو خواہش تھے‘ مجھے اس کو پورا کرنا ہے۔ میں نے پورا کیا“۔
اپنے والد کی موت کے بعد کھیل میں شاندار تبدیلی لانے والے محمد سراج پچھلے کچھ سالوں سے مسلسل بہترین مظاہرہ کررہے ہیں۔ملتوی کردیاگیا ائی پی ایل2021میں آر سی بی کے لئے شاندار کھیل کا سراج نے اب تک مظاہرہ کیاہے۔
آسڑیلیا کے ملبورن میدان پر اپنے عالمی کرکٹ کا پہلا میاچ سراج نے کھیلا ہے۔ اس کے بعد سراج نے گبا میدان پر تاریخی جیت کی پہلی اننگزس میں پانچ وکٹ حاصل کرتے ہوئے اپنا گرانقدر تعاون پیش کیاہے۔