عید کے موقع پر سعودی میں بعض دوکانات کھلی رکھنے کی اجازت

   

ریاض۔23مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں مکمل کرفیو کے دوران اہم اقتصادی اور تجارتی ادارے کھلے رہیں گے تاکہ سعودی شہری اور مقیم غیرملکی اپنی بنیادی ضروریات پوری کرتے رہیں.عاجل ویب سائٹ کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ مکمل کرفیو کے دوران 20 قسم کے تجارتی اور اقتصادی ادارے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے.مملکت بھر میں27 مئی تک مکمل لاک ڈاون پر عمل ہوگا۔وزارت بلدیات و دیہی امور نے عید الفطر کے دوران کرفیو سے مستثنی مراکز کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ بیان کے مطابق منی مارکیٹس، سینٹرل مارکیٹس، سٹورز اور پٹرول سٹیشن 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔سبزیوں اور گوشت کی دکانیں، اشیائے خوراک فراہم کرنے والے مراکزاور گیس سٹیشن صبح 6 بجے سے سہ پہر تین بجے تک کھلے رہیں گے.ریستوران صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک کھولے جائیں گے. ہول ڈلیوری سروس تک محدود رہیں گے۔تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ کرفیو، سماجی دوری اور 5 سے زائد افراد پر اجتماع کی پابندی کا مکمل احترام کریں.