غازی آباد۔علاقہ میں 55سالہ بچی چوری کرنے والی عورت گھومنے پر مشتمل مبینہ افواہیں پھیلانے والی وجئے نگر کی ایک عورت اور اس کے بیٹے پر پولیس نے جمعہ کے روز ایک مقدمہ درج کیاہے۔ بعدزاں مذکورہ25سالہ عورت کو گرفتار کرلیاگیاتھا۔
بہار کی رہنے والی شالیمون خاتون کو سڑک پر پہلے روکا گیا اور پھر بچوں کو اٹھانے کے لئے بچے تلاش کرنے کے شبہ میں اس کی پیٹائی کی گئی۔
ایسے وقت میں یہ واقعہ پیش آیاہے جب پچھلے ایک ہفتہ قبل تیرہ لوگوں کو ایک وقت میں افواہ پھیلانے اور شبہ کی بنیاد پر لوگوں کو پیٹنے کے واقعات میں گرفتار کیاگیا ہے۔
مذکورہ خاتون کچھ دن قبل غازی آباد ائی تھی اورجمعہ کے روز اپنے رشتہ دار کے گھر سے ملاقات کے بعد بہن کے گھر جارہی تھی راستہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔
پولیس نے کہاکہ ایک ویملا دیوی اور ان کا بیٹا انل کمار نے شالیمون کو سڑک پر روکا اور کہنا شروع کردیا کہ وہ ایک بچہ چور ہے۔
کئی لوگ موقع پر جمع ہونا شروع ہوگئے او رشالیمون کو مبینہ طور پر پیٹا شروع کردیا۔
پولیس نے کہاکہ اس کو سر‘ ہاتھ او رپیٹھ پر ضربات لگے ہیں۔
بعدازاں ایک ایف ائی آر درج کرلی گئی۔ شالیموں کے بہنوائی میرو نے ٹی او ائی کو بتایا کہ انہیں واقعہ کے متعلق 8:30بجے جانکاری ملی۔
انہوں نے کہاکہ ”ملزمین ہمارے پڑوسی ہیں۔ انہوں نے شالیمون کو جندال پبلک اسکول کے قریب روکا اور پھر کہنا شروع کردیا کہ وہ بچوں کو دیکھ رہی ہے تاکہ انہیں اٹھا سکے۔
افواہ تیزی کے ساتھ پھیلی‘ ایک سو کے قریب لوگ اکٹھا ہوگئے اور انہوں نے پیٹائی شروع کردی۔شالیمون کا تعلق بہار سے ہے وہ غازی آباد اپنی بیٹی سے شادی کے لئے لڑکا دیکھنے کے مقصد سے ائی ہوئی تھیں۔
شادی مقررکرنے کے لئے جمعہ کے روز قطعی بات چیت مقرر تھی۔ ہفتہ کے روز شالیمون کو بہار واپس لوٹنا تھا مگر وہ واقعہ کے بعد جانے سے قاصر ہے۔
ایس ایچ او وجئے نگر پولیس اسٹیشن شیام ویر سنگھ نے کہاکہ انل کو گرفتارکرلیاگیاہے۔
انہو ں نے کہاکہ ”کسی نے واقعہ کی منظر کشی ہے اور ہم ویڈیو فوٹیج کی جانچ کررہے ہیں۔ عورت کے ساتھ مارپیٹ کرنے والے لوگوں کی بھی تلاش کی جارہی ہے“۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ ”ماں او ربیٹے دونوں پر ایک ایف ائی آر درج کرلی گئی ہے جس میں دیگر نامعلوم لوگوں کے نام بھی شامل ہیں اور ائی پی سی کی دفعہ 147کے علاوہ 323اور500کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے“