غالب انسٹی ٹیوٹ میں کل محفل ظرافت

   

نئی دہلی: غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام 18 اپریل کو شام چار بجے ’محفل ظرافت‘ منعقد ہوگی جس کی صدارت غالب انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی کریں گے اورچندر بھان خیال مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے ۔ ڈاکٹر باری صدیقی اور محترمہ خوشبو پروین غالب اور طنز و مزاح کے موضوع پر مقالات پیش کریں گے ۔ ساقی نارنگ غالب کے لطائف پر گفتگو کریں گے ۔ بعد ازاں ظریفانہ مشاعرہ منعقد ہوگا جس کی صدارت پروفیسر خالد محمودکریں گے۔ اسد رضا بطور مہمان خصوصی اشرکت کریں گے۔ نظامت کے فرائض انس فیضی انجام دیں گے ۔ اس مشاعرے میں اسد رضا،جناب رحمن منصور، احمد علوی، اقبال فردوسی، شاہد گڑ بڑ، چاند پھٹا پھٹ، ضمیر ہاشمی اور انس فیضی اپنا کلام پیش کریں گے ۔پروگرام کے اختتام پر غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد کلمات تشکر پیش کریں گے ۔