غدر2 سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیسری فلم بن گئی

   

ممبئی۔ سنی دیول اسٹارر فلم غدر2 نے کامیابی کا ایک اور باب عبور کرلیا ہے جیسا کہ اس فلم نے عامر خان اسٹارر ‘دنگل کے لائف ٹائم کلیکشن کو عبور کرنے کے بعد اب تک کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن کر ابھری ہے۔ اور حال ہی میں یش اسٹارر کے جی ایف: چیپٹر2 کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے فلم کی آمدنی کے اعداد وشمار پر تبصرہ کیا ہے ۔ فلم نے ہندوستان میں اب تک 439.95 کروڑ کا نشانہ عبور کرلیا ہے ۔انہوں نے لکھا کہ غدر2 نے کے کی ایف ٹوکو عبور کرلیا ہے اور اب تک آمدنی کی سب سے بڑی فلموں میں تیسرا مقام حاصل کرلیا ہے ۔ باکس آف ریکارڈز(ہفتہ 3) جمعہ 7.10 کروڑ، ہفتہ 13.75 کروڑ، جملہ 439.95 کروڑ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پر فلم کا مجموعہ عروج پر تھا: یوم آزادی پرغدر2 کا بزنس بہت بڑا تھا لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ دوسرے ہفتہ کو فلم میں صرف 30 فیصد کی معمولی کمی دیکھی گئی۔ سوپر اسٹار رجنی کانت کی فلم جیلر،غدر2 چرنجیوی اسٹارر بھولا شنکر، اور اکشے کمار اسٹارر او ایم جی2 فلم ایک ساتھ ریلیز ہوئی ہیں اور یہ سبھی باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہیں۔