غذائی اشیاء میں ملاوٹ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا

   

4 موبائل فوڈ ٹسٹنگ بسوں کے افتتاح کے بعد وزیر صحت ہریش راؤ کا ردعمل
حیدرآباد /11 فروری ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے غذائی اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی عہدیداروں میں حکومت مکمل تعاون کرے گی ۔ فوڈ سیفٹی عہدیداروں کو سنجیدگی اور ذمہ داری سے خدمات انجام دینے کا مشورہ دیا ۔ ناچارم کے اسٹیٹ فوڈ لیباریٹی کے احاطے میں 2.4 کروڑ روپئے کے مصارف سے 4 موبائل فوڈ ٹسٹنگ بسوں اور 10 کروڑ روپئے کے عصری تقاضوں سے لیس اپ گریڈ کئے گئے ٹسٹنگ لیاب کے افتتاح کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا ۔ وزیر صحت نے غذائی اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور ماہانہ رپورٹس کا جائزہ لینے کا عہدیداروں کو مشورہ دیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد فوڈ انسپکٹرس کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ۔ ریاستی سطح پر ٹاسک فورس کی تشکیل دینے کے علاوہ وسیع پیمانے پر غذائی اشیاء میں ملاوٹ کی جانچ کی جارہی ہے ۔ وزیر صحت نے کہا کہ جی ایچ ایم سی حدود میں بسوں میں مزید ایک بس کے علاوہ ورنگل ، کھمم ، نظام آباد میں بھی ایک بس دستیاب رکھی جائیگی ۔ متذکرہ اضلاع میں یہ بسیں دورہ کرکے اشیاء غذائی اجناس کا جائزہ لیں گے اور عوام میں شعور بیدار کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اچانک دورے کرنے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ شکاتیں ملنے پر یہ خصوصی ٹیمیں فوری جائزہ لیں گی اور ضرورت کے مطابق کارروائی کریں گی ۔ اگر عوام کو غذائی اشیاء میں ملاوٹ محسوس ہوتی ہے تو 040-21111111 پر شکایت کرسکتے ہیں ۔ ن