غذا میں ملاوٹ کے کیسیس میں حیدآبادسرفہرست : این سی آر بی

   

حیدرآباد ۔ 16 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کو غذا میں ملاوٹ کے کیسیس میں ملک میں پہلا رینک دیا گیا ہے۔ نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو (این سی آر بی) کے جاری کردہ ڈیٹا میں یہ بات کہی گئی ہے۔ تلنگانہ اس معاملہ میں دوسرے مقام پر ہے۔ اس کے بعد آندھراپردیش 2022 میں ہندوستان کے 19 بڑے شہروں میں غذا میں ملاوٹ کے 291 کیسیس درج کئے گئے ان میں حیرت انگیز طور پر حیدرآباد میں 246 کیسیس کی اطلاع ہے۔ حیدرآباد کے تین کمشنریٹس ۔ رچہ کنڈہ، حیدرآباد اور سائبرآباد کی مقامی پولیس نے غذا میں ملاوٹ کے کیسیس سے نمٹنے کے سلسلہ میں سرگرم اقدامات کئے اور کئی اشیاء کو ضبط کیا۔ ضبط شدہ اشیاء میں ملاوٹی ادرک لہسن پیسٹ، آئسکریمس اور چائے کی پتی شامل ہے۔