غزل گلوکار جناب اقبال قریشی کا کویت میں انتقال

   

حیدرآباد۔ 13 نومبر (سیاست نیوز) کویت میں مقیم ممتاز غزل فنکار جناب اقبال قریشی کا انتقال ہوگیا۔ کویت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین آج بعد نماز عصر عمل میں آئی۔ جناب اقبال قریشی کا شمار کویت کی ممتاز شخصیتوں میں ہوتا تھا اور وہ مختلف ادبی اور تہذیبی تنظیموں سے وابستہ تھے۔ مرحوم، کویت میں تہذیبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے روح رواں کی حیثیت سے جانے جاتے تھے۔