غزہ سے متعلق سوال پر سابق اسرائیلی وزیراعظم صحافی پر برس پڑے

   

یروشلم : اسرائیل کی طرف سے حماس کے خلاف انتقامی کارروائی کے طور پر غزہ کے محصور عوام کا دانہ پانی بند کئے جانے کے ظالمانہ فیصلے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر سابق اسرائیلی وزیراعظم نفٹالی بینیٹ آپے سے باہر ہو گئے۔نہتے فلسطینی بچوں کے بے دردی سے قتل عام کے سوال پر صہیونی ریاست کے سابق وزیراعظم کے غم وغصے پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے جس پر ناقدین کی طرف سے سخت تنقید کرتے ہوئے ان کے الفاظ کو نسل پرستی قرار دیا ہے۔انہوں نے برطانوی ٹی وی کے صحافی کو فلسطینی بچوں کی بات کرنے پر اسے ’بے شرم‘ کہہ دیا۔برطانیہ کے اسکائی نیوز چینل کے نامہ نگار نے جب بینیٹ سے پوچھا کہ اسرائیل کی طرف سے دانہ پانی بند کیے جانے کی وجہ سے غزہ میں مرنے والے بچوں کا کیا قصور ہے؟۔