غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کیلئے حماس نے اپنی تجاویز دے دیں

   

غزہ سٹی : غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے قطر اور مصر کے مجوزہ فریم ورک پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنی تجاویز دے دیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں دوبارہ شروع ہوگئیں، قطر اور مصر کے مجوزہ فریم ورک پر حماس نے اپنی تجاویز دے دی ہیں۔حماس نے غزہ میں ساڑھے چار ماہ کیلئے جنگ بندی کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران تمام اسرائیلی یرغمالی آزاد کر دیئے جائیں گے۔حماس کی تجویز ہے کہ اسرائیل غزہ سے اپنی افواج نکال لے اور غزہ میں جنگ بند کردے۔امریکی یونیورسٹی کے طلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بھوک ہڑتال کردی حماس کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشیق نے جنگ بندی تجاویز کی تصدیق کردی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ جنگ بندی تجاویز اسرائیل اور امریکا کو بھیج دی گئی ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے دوران غزہ کی تعمیر نو شروع کی جائے گی اور لاشوں اور باقیات کا تبادلہ کیا جائے گا۔