غزہ پر اسرائیلی بمباری کے چھ ماہ مکمل

   

غزہ : اسرائیل چھ ماہ سے زائد عرصے سے غزہ پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے۔انسانی بحران جنم لینے والے اس خطے میں جنگ بندی کب ہو گی کا سوال ابھی تک جواب طلب ہے۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی کوششوں کے سلسلے میں مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔مصری میڈیا کے مطابق مذاکرات میں امریکا کی خارجہ انٹیلی جنس سروس سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز، قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی، اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے وفود شرکت کریں گے۔حماس کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے دیے گئے بیان میں مستقل جنگ بندی کے لیے غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کی شرط کا اعادہ کیا گیا۔