غزہ پر اسرائیلی حملہ‘ ہلاکتیں اور کئی زخمی‘ ویڈیو

,

   

مہینوں میں اسرائیل نے دوسرے دن بھی غزہ پر شدید حملہ کیا جس کے ساتھ ہی یواین کے مبصر قاہرہ کے ثالثی کی بات چیت کے لئے روانہ ہوئے ہیں

غزہ۔اسرائیل نے اسلامی جہادی کمانڈر کو اس کے گھر غزہ شہر میں فضائی حملے کے ذریعہ ہلاک کردیا ہے جس کے بعد سے تشدد کی تازہ جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔

حملہ کے فوری بعد جس بہا ابو العطاء اور اس کی بیوی ہلاک ہوگئے تھے‘ منگل کے روز صبح فلسطینی گروپ کی جانب سے اسرائیل میں غزہ پٹی کے محاصرہ سے راکٹ داغے۔

جس کے جواب میں غزہ پر درجنوں فضائی حملے کئے گئے۔ غزہ میں اسرائیل کی بمباری کی وجہہ سے مجموعی طور پر 24فلسطینی جاں بحق ہوگئے‘ یہ تعداد محکمہ صحت کے عہدیداروں کی جانب سے دی گئی ہے۔

علیحدہ طور پر سریہ کے سرکاری میڈیا نے کہاکہ منگل کے روز علیحدہ میزائیل حملہ دمشق میں اسلامی جہاد کے عہدیدار اکرم الجویری کے گھر پر کیاگیاتھا‘ جس میں ان کے دو بیٹوں میں سے ایک کی ہلاکت بھی شامل ہیں۔ سیریا نے کہاکہ دمشق حملہ اسرائیل کی جانب سے کیاگیاتھا۔

اسرائیل نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیاہے۔ چہارشنبہ13نومبرکے روز غزہ پر ہوئے حملے کی ترکی نے سخت مذمت کی ہے

۔ترکی نے غزہ پٹی پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس ملک سے کہاکہ وہ اپنی سرکاری جارحیت کی پالیسی سے باز رہے۔ خارجی وزرات نے اپنے بیان میں کہاکہ ”اسرائیل نے حملوں میں کئی بے قصور فلسطینی بھائیوں کو جاں بحق کیاہے‘ جو اس نے ایک روز قبل غزہ میں انجام دیاتھا۔

ان حملوں کی ہم شدت کے ساتھ مذمت کرتے ہیں“۔ اسرائیل کے وزیردفاع نفتالی بینیٹ نے کہاکہ مذکورہ ملک مزید جہادی گروپوں کو نشانہ بنانے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔انہوں نے کہاکہ ”پچھلے 24گھنٹوں میں جہاد اسلامک دہشت گردو ں نے 250راکٹس اور میزائیل اسرائیل پر داغی ہیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”جب تک ہمارے بچے محفوظ نہیں ہوجاتے تب تک اسرائیلی کے حفاظتی دستے آخری دہشت گرد تک اپنی تلاش کو جاری رکھیں گے“۔

غزہ میں عہدیداروں نے کہاکہ پچاس سے زائد فضائی حملہ اور 21ارٹیلری حملوں میں فلسطینی گھروں‘ زراعی اراضی‘ پولٹری اور ترکاری کے فارمس کو نشانہ بنایاگیاہے اور ساتھ ہی مان نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق ”بچاؤ کے لئے کام“ کرنے والوں کو بھی نشانہ بنایاگیاہے۔

YouTube video

 

حملوں کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ کے مبصر قاہرہ پہنچے ہیں‘ جس کی جانکاری مصرف کے عہدیداروں نے دی ہے۔

غزہ محکمہ صحت کے ترجمان اشرف القدری نے کہاکہ اسرائیل کے فضائی حملوں کی شروعات سے اب تک کم سے کم22فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔منگل کی صبح ہوئے حملے میں کم سے 69لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں