غزہ پٹی پر اسرائیل کا راکٹ حملہ

,

   

یروشلم 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے ایک طیارہ کو حماس نے غزہ پٹی میں آج علی الصبح مار گرایا۔ جس کے بعد فلسطینیوں کی ایک عمارت پر یہودی مملکت نے راکٹ حملہ کیا۔ لڑاکا جیٹ طیارے اور دیگر طیاروں نے کئی فوجی اہداف پر حماس زیراقتدار غزہ پٹی میں آج حملہ کیا۔ یہ حملے غزہ پٹی سے ہفتہ کی رات دیر گئے راکٹ حملے کا جواب تھیں۔ علاوہ ازیں غزہ پٹی میں مسلسل تشدد جاری ہے۔ راکٹ ایک اسرائیل کے علاقہ ایشاکول میں کھلے میدان میں گر پڑا جس سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی حکومت کے ترجمان نے کہاکہ غزہ پٹی پر برسر اقتدار حماس نے شمالی غزہ پٹی سے یہ راکٹ حملہ کیا تھا جس کا ہدف ماہی گیر کشتیاں تھیں جو چوٹی کانفرنس کے مقام وسطی غزہ پٹی کے مغرب میں بندرگاہ دیرالبلاہ میں لنگرانداز تھیں۔ ذرائع ابلاغ کے بموجب یہ کشتیاں حماس کے فوجی شعبے کی ملکیت تھیں۔ حملے سے مبینہ طور پر کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ غزہ کے شہریوں نے دھماکو آلات منتقل کرنے والے غبارے اسرائیل کے علاقوں پر چھوڑے تھے اور سرحدی باڑ کو نقصان پہنچانے کی گزشتہ دو دن سے روزانہ کوشش جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کے بموجب اُنھوں نے ہفتہ کے دن غزہ میں کئی شہروں سے اسرائیل پر کئی حملے کئے ہیں۔