غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘ 20 فلسطینی زخمی

,

   

غزہ /17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) غزہ کی مشرقی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 20 فلسطینی زخمی ہو گئے، جب کہ آنسو گیس کی شیلنگ سے دم گھٹ کر درجنوں بے ہوش ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پناہ گزینوں کی واپسی اور محاصرہ توڑنے کے لیے ریلیوں کا سینتالیسواں ہفتہ جاری ہے۔ اس دوران جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کا ایک افسر بھی معمولی طور زخمی ہو ا۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز ریلی میں 10 ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔