غزہ کی مدد ،سعودی عرب سے20 واں طیارہ مصر روانہ

   

ریاض: جنگ سے متاثرہ غزہ کیلئے جاری عوامی عطیات مہم کے تحت سعودی عرب سے 20 واں طیارہ آج اتوار کو روانہ ہوگیا ہے۔میڈیا کے مطابق ریاض سے مصر کے ابو عریش ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والے طیارے میں 39 ٹن سامان موجود ہے۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’طیارے میں غذائی اشیا کے علاوہ، طبی سامان، کمبل، خیمے اور سلیپنگ پیگز موجود ہیں۔سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے لیے فضائی امدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ سمندری ذریعے سے بھی ضروری اشیا کی ترسیل جاری ہے۔واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عوامی عطیات مہم جاری ہے۔حماس اور اسرائیل کے درمیان چار روزہ جنگ بندی کی شرائط میں امدادی سامان اور طبی اشیاء کو غزہ کے متاثرہ عوام تک پہنچانا بھی شامل ہے۔