غزہ کی مزاحمت تیل کے اسرائیلی منصوبے کیلئے خطرہ بن گئی

   

غزہ : عبرانی اخبار ہارٹز نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی پائپ لائن کے ذریعے سپر پاور بننا چاہتی ہے ، لیکن غزہ کے میزائل اور راکٹ اس منصوبے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یورو ایشیا پائپ لائن کمپنی تیل کی نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے میں اسرائیل کو سب سے آگے رکھنے کے لیے سرگرم ہے۔ یورو ایشیا نے میڈ ریڈ لینڈ برج کمپنی کے ساتھ اکتوبر میں ایک معاہدہ کیا تھا۔