غزہ کی معروف شاعرہ بھی بمباری میں شہید

   

غزہ: اسرائیل کے طیاروں کی بمباری میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کی معروف مصنفہ، شاعرہ اور ناول نگار حبا ابو ندا شہید ہوگئیں۔غزہ میں اسرائیل کے حملے جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں 266 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 651 ہوگئی۔غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہید فلسطینیوں میں 117 بچے شامل ہیں جبکہ اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 14 ہزار 245 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔20 اکتوبر کو اسرائیلی بمباری میں غزہ کی معروف مصنفہ، شاعرہ اور ناول نگار حبا ابو ندا بھی شہید ہوگئیں۔32 سالہ حبا ابو ندا نے ’آکسیجن از ناٹ فار دا ڈیڈ‘ نامی ناول لکھا تھا۔انہوں نے شہادت سے ایک روز قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ اگر ہم مرجائیں تو جان لیں کہ ہم ثابت قدم ہیں اورہم سچے ہیں۔اسرائیل کی جارحیت اور شدید بمباری میں غزہ میں معصوم بچوں‘ خواتین اور خاص طور پر کئی حاملہ خواتین بھی جاں بحق ہوئی ںہی وہیں کئی اہم شخصیات بھی بمباری میں شہید ہوئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق 16سے زیادہ صحافی بھی ہلاک ہوئے ہیںجبکہ جنگ سے متاثرہ اور پریشان حال غزہ کے عوام کی مدد کرنے والے مختلف فلاحی تنظیموں کے افراد بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔