غیرقانونی بلاسٹنگ پر ایس او ٹی کا دھاوا،دو افراد گرفتار دو مفرور

   

شمس آباد ۔ 19 جنوری (سیاست نیوز) شمس آباد میں ایس او ٹی ٹیم نے راجندرا نگر پولیس حدود میں واقع سن سٹی علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر بلاسٹنگ کے ذخیرہ کو ضبط کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب سن سٹی کے رہائشی علاقہ میں سرینو 33 سالہ پیشہ ڈرائیور ساکن نلگنڈہ، ملیا 42 سالہ بلاسٹنگ کنٹراکٹر، گنیش 24 سالہ ڈرائیور اور یادیا کنٹراکٹر نے ملکر 108 ڈیٹونیٹر، 118 کلینین اسٹکس، 6 ڈرلنگ راڈ، ایک ڈرلنگ مشین، ایک کمپریشر کراکٹر، ایل اینڈ ٹی کو مٹو گاڑی ایک اور ایک ٹسٹنگ وائر کو ضبط کرلیا اور سرینو اور گنیش کو گرفتار کرلیا جبکہ ملیا اور یادیا فرار ہوگئے۔ شمس آباد ایس او ٹی نے ضبط شدہ اشیاء اور گرفتار افراد کو راجندرا نگر پولیس کے حوالہ کردیا۔