غیرقانونی مورم کی منتقلی کے خلاف شکایت

   

مائننگ ضلعی عہدیدار حرکت میں ، جائے واقعہ کا معائنہ
مدہول /14 فروری ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) شہر مدہول میں قدرتی وسائل کو ختم کر تے ہوئے غیر قانونی طور پر مورم کا کاروبار میں ملوث چند افراد نے قدرتی وسائل کو ختم کر نے میں کوئی کسرباقی رکھی اسی طرح آج مدہول اقامتی اسکول کے پیچھے گذشتہ چند دنوں سے غیرقانونی مورم منتقل کی جارہی تھی اس تعلق سے آج وی راجندر مدہول سر پنج نے متعلقہ مائنگ ضلعی آفیسر کرنتی کمار کو اس تعلق سے شکایت کی اور مدہول محکمہ ریو نیو کے عہدیداروں کو بھی اس تعلق سے شکایت کی اور کہاکہ مدہول سے غیر قانونی طریقے سے مورم منتقل کی جارہی ہے اسی مناسبت سے محکمہ مائنگ کے ضلعی ذمہ داران نے فوری دردعمل ظاہر کر تے ہوئے آج جائے واقع کا معائنہ کیا اور یہاں پر موجود جے سی بی مشین کو سیز کر تے ہوئے ایک کیس رجسٹرڈدرج کیا گیا اور محکمہ پولیس کو جے سی بی مشین حوالے کیا گیا اس موقع پر بات کر تے ہوئے مائنگ آفیسر نے کہاکہ مائنگ قانون کے مطابق تحقیقات کے بعد متعلقہ لوگوں پر قانونی کاروائی کی جائے گی اور ساتھ ہی جے سی بی مشین مالک اور دیگر پر کیس درج کئے جائنگے اس موقع پر مدہول کے لوگوں نے بھی یہاں پر کثیر تعداد میں جمع ہوگئے اور مطالبہ کیا کہ جٹا شنکر کے قریب بھی کا فی گہرے گڈھے کر دئیے گئے اس مقام کی بھی تحقیقات کی جا نی چا ہیے اسی طرح مدہول کے قدرتی وسائل کو تہس نہس کر تے ہوئے کنٹراکٹر اپنے مفاد کی خاطر مورم کو دور دراز سے منتقل کر تے ہوئے غیر قانونی کاوربار کر نے میںکوئی کسر باقی نہیںرکھی جس کی سبب ایس ٹی ہاسٹیل کے پاس کا فی گہرے گڈھے ہو گئے جس کے سبب جانی نقصان کے بھی خدشات بڑھ رہے ہیں اس موقع پر مدہول ڈپٹی تحصیلدار سریکانت، ریو نیو انسپکٹر،وی آر او، وی آر اے کے علاوہ محکمہ بلدیہ کے ذمہ داران ، سر پنج مدہول و دیگر موجود تھے ۔