غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پولیس اہلکاروں کو انتباہ

   

نارائن پیٹ میں انسپکٹرس و سب انسپکٹرس کے اجلاس سے ایس پی ڈاکٹر چیتنا کا خطاب
نارائن پیٹ ۔ عوام کو بہتر خدمات کی رسائی کیلئے نئی ٹکنیک کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔ برسوں سے زیر التواء مقدمات کو جلد از جلد حل کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں۔ پولیس تھانوں میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پولیس اہل کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ضلع ایس پی نارائن پیٹ ، شریمتی ڈاکٹر ایم چیتنا ، آئی پی ایس نے پولیس ضلع ہیڈ کوارٹرز میں ضلع کے سرکل انسپکٹروں اور سب انسپکٹروں کے ماہانہ جائزہ اجلاس میں کیا ۔ انہوں نے سب سے پہلے تھانوں میں زیر التواء مقدمات کی تفصیلات دریافت کیں اور ان میں مزید کارروائی کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس تھانوں میں عوامی شکایت کا مثبت جواب دیں اور ان میں سلامتی و اعتماد پیدا کریں ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ہر پولیس چوکی میں مجرموں اور غنڈہ عناصر کی فہرست تیار کی جائے اور ان عناصر پر کڑی نگرانی اور ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے اُن علاقوں کی نشاندہی کی جائے جہاں سڑک حادثات زیادہ ہوتے ہیں اور حادثات کی وجوہات کا پتہ لگائیں اور اس کے تدارک کیلئے نئی تکنیک کو اپنائیں ۔ ایپٹی کیس اور ای چالان کیس سے جرائم کی شدت کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ اور معمولی جرائم کے خلاف بھی شکایت درج رجسٹر کرتے ہوئے فی الفور کارروائی کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہر تھانے میں استقالیہ ، بلوکوٹ ، پروٹل کاریں ، کوٹ ڈیوٹی آفیسر ، ڈائل 100، سیکشن انچارج کی موجودگی ضروری ہے ۔ پولیس عہدیداروں کو اپے ماتحت پولیس اہل کاروں کو چوکس رہنے ، لوگوں کو آن لائین دھوکہ دینے والوں سے ہوشہار رہنے ، غیر قانونی سرگرمیوں پر مکمل کنٹرول رکھنے ، چوری کی وارداتوں کو کم کرنے ، بچہ مزدوروں ، کم عمری میں شادی ، توہمات ، چھوت چھات ، امتیازی سلوک کی واردات کم سے کم ہوں ۔ اس پروگرام میں ڈی ایس پی مسٹر مدھو سدھن راؤ ایس بی سی سی وینکٹیشورلو ، ڈی سی آر بی افتخار احمد ، سریکانت ریڈی ، شیو کمار ، رام و دیگر موجود تھے ۔