غیر قانونی مذہبی تعمیرات گرائی جائیں:چیف جسٹس اتراکھنڈ

   

نینی تال: ہائی کورٹ نے اتراکھنڈ میں سرکاری زمین سے غیر قانونی مذہبی تعمیرات کے انہدام کے خلاف دائر پی آئی ایل کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ اس کیس کی سماعت چیف جسٹس وپن سنگھی اور جسٹس راکیش تھپلیال کی ڈویژن بنچ کے سامنے ہوئی۔ چیف جسٹس نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مذہبی تعمیرات گرائی جائیں۔ اس میں دھرم سے گریز نہیں ہونا چاہیے۔عدالت نے کہا کہ اس طرح کی درخواست دائر کرکے درخواست گزار علاقے میں مقبولیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔