غیر قانونی گھٹکہ منتقلی کا ریاکٹ بے نقاب

   

حیدرآباد /5 ستمبر ( سیاست نیوز ) ناچارم پولیس نے غیر قانونی گھٹکہ منتقلی کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق دو افراد مہیندر پاٹل اور مکیش کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو اندرا نگر علاقہ کے ساکنان بتائے گئے ہیں ۔ یہ لوگ ایک کرانہ دوکان چلا رہے تھے ۔ پولیس نے حراست میں لینے کے بعد دوکان کی بھی تلاشی لی اور ممنوعہ اشیاء ، ساگر ، ویمل ، معراج ، راجہ ، سواگت ، بلو ، عنبر و دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ان دونوں کو حراست میں لے لیا ۔ جو موٹر سائیکل پر اس ممنوعہ اشیاء کو منتقل کر رہے تھے ۔ پولیس ناچارم مصروف تحقیقات ہے ۔