بھوپال: بی جے پی قائد پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے راہول گاندھی کو شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے سونیا گاندھی کا نام لئے بعیر کہا کہ غیر ملکی کا بیٹا محب وطن نہیں ہوسکتا۔ چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ پر بارہا مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے اور مختلف الزامات عائد کرتے ہوئے انہوںنے یہ بات کہی۔