فائربندی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان میں ہندوستانی سفارتکار طلب

   

اسلام آباد ، 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے جمعرات کو انڈیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلوالیہ کو طلب کیا اور ایل او سی کے پاس ہندوستانی دستوں کی مبینہ سیزفائر خلاف ورزیوں پر احتجاج درج کرایا۔ سمجھا جاتا ہے کہ پاکستان نے اپنے تین سپاہیوں کی ہلاکت پر احتجاج کیا ہے۔