فائر بندی معاہدہ کے باوجود اسرائیل کا لبنان پر حملہ

   

بیروت : لبنان کے ساتھ 27 نومبر کو طے پانے والی جنگ بندی کا معاہدہ گزشتہ شب ملک کے جنوب میں اسرائیلی فوج کے حملوںسے اپنی افادیت کھو بیٹھا۔لبنان کی سرکاری ایجنسی این این اے کی خبر کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوب میں مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے۔اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں میں ڈراونز نے گشتی پروازیںکرتے ہوئے ان کی ہمراہی کی۔اسرائیلی ڈراونز نے دارالحکومت بیروت کے آسمانوں پر نچلی پرواز کی۔اسرائیلی فوج نے 27 نومبر کو ہونے والی جنگ بندی کے باوجود لبنان کے خلاف کل حملے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔فوج کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان کے خلاف حملے شروع کر دیے گئے ہیں اور تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔27 نومبر کو جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد سے اسرائیلی فوج نے کم از کم 73 جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کیں جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوئے۔