دبئی۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے عالمی ٹسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی ) فائنل سے پہلے جمعرات کو آئی سی سی ہال آف فیم کے ایک خصوصی ایڈیشن کا اعلان کیا ہے جس میں پانچ دورکے دس عظیم کرکٹرس کو شامل کیا جائے گا جس سے اس ممتاز فہرست میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کی تعداد 103 ہوجائے گی۔آئی سی سی نے پانچ دور کے ابتدائی کرکٹ کا دور 1918 سے پہلے انٹر۔وارکرکٹ دور 1918 سے 1945 پوسٹ وارکرکٹ دور 1946 سے 1970 ، ون ڈے کرکٹ دور 1971 سے 1995 اور جدید کرکٹ دور 1996 سے 2016 میں درجہ بندی کی ہے ۔ ٹسٹ کرکٹ میں اہم تعاون ادا کرنے والے ان دس عظیم کھلاڑیوں میں ہر دور کے دوکھلاڑی شامل ہوں گے ۔ ان کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان آئی سی سی کے ڈیجیٹل میڈیا چینلوں پر13 جون کو کیا جائے گا۔ آئی سی سی کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو جیف الارڈائس نے بیان میں کہا ہمارے لئے یہ اعزازکی بات ہے کہ ساؤتھمپٹن میں ڈبلیو ٹی سی کے فائنل سے قبل10 عظیم کرکٹرزکو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔