فارم ہاوزس میں تلاشی مہم ، تین فارم ہاوز کیخلاف کارروائی

   

حیدرآباد۔/4 مارچ، ( سیاست نیوز) سائبرآباد اسپیشل آپریشن ٹیم نے فارم ہاوزس میں تلاشی مہم کے دوران تین فارم ہاوز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایس او ٹی ایم اے رشید کے مطابق 3 اور 4 مارچ کو رات دیر گئے سائبرآباد حدود میں 31 فارم ہاوز کی تلاشی لی گئی۔ پولیس کی جانب سے فارم ہاوزس میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف یہ کارروائی جاری ہے۔ اس دوران پولیس نے معین آباد حدود کے تین فارم ہاوزس کے خلاف کارروائی کی۔ کے وی وی فارم ہاوز کے گروناتھم ساکن شمس آباد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس فارم ہاوز کا مالک کے رویندر مفرور ہے۔ پولیس نے شیوتا فارم ہاوز کے نرسمہلو، گلشن اور مدھو سدن کو گرفتار کرلیا جبکہ جے کے فارم ہاوز کا مالک یوسف مفرور ہے۔ اس فارم ہاوز کے سدھاکر اور سری رام کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان فارم ہاوزس میں غیر قانونی طور پر شراب سربراہ کی جارہی تھی اور حقہ استعمال کیا جارہا تھا۔ع