فاروق عبداللہ کے مکان کے باہر بجرنگ دل اور شیو سینا کارکنوں کا ہنگامہ

   

جموں: دائیں بازو کی جماعتوں راشٹریہ بجرنگ دل اور شیو سینا اک جٹ ہو کر جموں کے درجنوں کارکن ہفتے کے روز عین اسی وقت یہاں بٹھنڈی میں واقع نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ کے باہر برسر احتجاج ہوئے جب اندر عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے ارکین کی مختلف وفود کے ساتھ میٹنگ ہو رہی تھی۔ احتجاجی عوامی اتحاد اور اس کے اراکین خاص کر پی ڈی پی صاس موقع پر راشٹریہ بجرنگ دل کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر راکیش بجرنگی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ گپکار ایجنڈا پاکستان یا چین کا ایجنڈا ہے اس کو جموں کی سر زمین پر ترقی کرنے نہیں دیا جائے گا۔