فاروق کو ایوان میں حاضری کا موقع فراہم کیاجائے‘ این سی کانگریس کشمیر کے حالات پر پارلیمنٹ میں میں محاذ ارائی کی تیاری میں مصروف

,

   

حکومت کی جانب سے 5اگست کے روز جموں اور کشمیر کے خصوصی موقف کو برخواست کرنے کے اقدام کے بعد سے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ سری نگر میں زیر حراست ہیں

نئی دہلی۔ مذکورہ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اتوار کے روز یہ مانگ کی ہے کہ لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ جوحکومت کی جانب سے 5اگست کے روز جموں اور کشمیر کے خصوصی موقف کو برخواست کرنے کے اقدام کے بعد سے زیر حراست ہیں کو سرمائی اجلاس میں شرکت کا موقع فراہم کیاجائے‘

وادی میں تحدیدات کے پیش نظر مذکورہ اپوزیشن جماعتیں امکانی محاذ ارائی کی تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے نومبر18سے لے کر 13ڈسمبر تک ہونے والے پارلیمنٹ اجلاس کے متعلق روڈ میاپ کی تیاری کے لئے منعقدہ کل جماعتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کی حکومت تمام موضوعات پر تبادلہ خیال کے لئے تیار ہے ”جو ایوانوں کے طریقہ کار او راصولوں کے دائرے میں رہیں“

۔مجوزہ اجلاس میں 27قانون پیش کئے جائیں گے جس میں متنازعہ شہریت ترمیم بل بھی شامل ہے جس کے ذریعہ پاکستان‘ افغانستان او ربنگلہ دیش سے ائے غیرمسلم کو شہریت فراہم کی جائے گی۔

اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ وہ نیشنل ڈیموکرٹیک الائنس سے سست معیشت‘ بڑھتی بے روزگاری اور کسانوں کو درپیش بحران پر ایوان کی شروعات کے ساتھ سوال طلب کریں گے۔

لوک سبھا اسپیکر کی جانب سے ایوان کی کاروائی بنا ء کسی رکاوٹ کے چلے اس مقصد سے کل جماعتی اجلاس طلب کیاتھا‘ اس کے ایک روز بعد پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے بھی اسی طرح کا اجلاس بلایا جس میں 27سیاسی جماعتوں نے شرکت کی تھی۔

جوشی نے کہاکہ مباحثہ کے دوران مذکورہ وزیراعظم نے کہاکہ ایوان کا اہم کام موضوع پر بحث ہونے چاہئے۔ لیڈر آف اپوزیشن لوک سبھا ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ اپوزیشن پارٹیوں نے ایک82سالہ این سی لیڈر کی حراست کے متعلق اجلاس کے دوران مسئلہ اٹھایاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”کئی اراکین نے فاروق عبداللہ کی حراست کے مسلئے کو اٹھایاہے۔ انہوں نے ایوان میں مباحثہ کا حصہ بننے کا موقع فراہم کرنا چاہئے۔ ہمیں امید ہے کہ کئی پارٹیوں کی تشویش پر حکومت کو ٹھوس اقدام ضرور اٹھائے گی“۔

کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے عبداللہ کی رہائی کا مطالبہ کیا۔آزاد نے کہاکہ ”پچھلے تین مہینوں سے زیر حراست فاروق عبداللہ کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں شرکت کا موقع فراہم کرنا چاہئے“۔

نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے کہاکہ حکومت پر یہ دستوری ذمہ داری ہے کہ وہ عبداللہ کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کا موقع فراہم کرے

۔فاروق عبداللہ کے علاوہ ضمانت سے محروم ائی این ایکس میڈیامعاملے میں زیر حراست کانگریس رکن پارلیمنٹ پی چدمبرم کو بھی پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں شرکت کا موقع فراہم کرنے پر زوردیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ کل جماعتی اجلاس میں مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ بھی موجود تھے‘ جنھوں نے پی چدمبرم کی ایوان میں منظوری کی مانگ پر کچھ کہنے سے گریز کیا۔