حیدرآباد۔/15 مئی، ( سیاست نیوز) حکومت نے 38 فاسٹ ٹریک کورٹس کیلئے 1098 جائیدادوں کی منظوری دی ہے۔22 فاسٹ ٹریک کورٹس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور 16 فاسٹ ٹریک کورٹس سینئر سیول جج کے کیڈر پر مشتمل ہیں۔ محکمہ فینانس کے سکریٹری رام کرشنا راؤ نے جائیدادوں کی منظوری کے احکامات جاری کئے۔22 فاسٹ ٹریک کورٹس میں 682 جائیدادیں منظور کی گئیں جن میں 22 ڈسٹرکٹ جج، 22 چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسرس، 22 سپرنٹنڈنٹس، 22 سینئر اسسٹنٹ، 22 اسٹینو گرافر، 110 جونیر اسسٹنٹ، 44 ٹائپسٹ، 66 فیلڈ اسسٹنٹ، 22 ایگزامنر، 22 ڈرائیور، 22 ریکارڈ اسسٹنٹ، 110 اٹنڈر اور دیگر عہدے شامل ہیں۔ اسی دوران حکومت نے 38 فاسٹ ٹریک کورٹس کے کیڈر میں تبدیلی کے احکامات جاری کئے۔ر