ممبئی: بالی ووڈ اور ٹی وی سے شہرت پانے والی راکھی ساونت جو مشرف بہ اسلام ہونے کے بعد اب فاطمہ بن چکی ہیں، انہوں نے اپنا پہلا عمرہ ادا کیا ہے ۔ فاطمہ نے بتایا کہ سعودی عرب کا سفر اور حرمین شریفین میں حاضری کے ساتھ ان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ۔ مقدس شہر مکہ مکرمہ میں مسجد حرام سے ان کے کئی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہوئے۔ وہ اپنے منہ بولے بھائی واحد علی خاں اور ان کی اہلیہ شائستہ کے ہمراہ ہیں۔