فرانسیسی صدر پر ٹماٹروں کی بارش

   

پیرس : فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو دوسری مرتبہ صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے پہلے دورے کے دوران عوام کی طرف سے ٹماٹروں کی بارش کا سامنا کرنا پڑ گیا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق پیرس کے قریب ایمانویل پر ایک بازار کے دورے کے دوران ٹماٹروں سے حملہ کیا گیا، تاہم انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ اتوار کو صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد یہ ان کا پہلا عوامی دورہ تھا۔جب صدر پیرس کے شمال مغربی مضافات میں مارکیٹ کے وسط میں راہگیروں کے ساتھ گپ شپ کر رہے تھے تو ان پر چیری ٹماٹر پھینکے گئے۔صدر کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں نے ان کی حفاظت کے لیے چھتری کھولی اور انہیں بازار میں محفوظ جگہ پر لے گئے۔ماکروں کے قریبی لوگوں نے اس بات کی تردید کی کہ ٹماٹر صدر کو مارے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہجوم میں کشیدگی کی وجہ سے حفاظتی پیرا شوٹ کھولا گیا تھا۔”اے ایف پی” کے نامہ نگاروں کے مطابق میکرون کی دوسری صدارتی مدت کیلئے کامیابی کے بعد سے یہ ان کا پہلا فیلڈ ٹرپ تھا۔