فرانسیسی فضائی حملوں میں 30 انتہا پسند ہلاک

   

پیرس ، 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) فرنچ ملٹری کا کہنا ہے کہ فرانس اور دیگر انٹرنیشنل فورسیس نے براعظم آفریقہ کے ساحل خطہ میں حالیہ دنوں میں زائد از 30 انتہا پسندوں کو ہلاک کیا ہے ۔ اس علاقے میں جہادی گروپوں کے خلاف کارروائیوں میں شدت پیدا کردی گئی ہے ۔ جمعہ کو 2 فضائی حملوں میں تقریبا 20 عسکریت پسند شورش زدہ سرحدی علاقے میں مارے گئے ۔ یہ حملے ڈرونس کے ذریعہ کیے گئے ۔ یہ ساحلی خطہ ایسا ہے جہاں مالی ، نائجر اور برکینا فاسو کا عمل دخل ہے ۔ اس سے قبل فرانسیسی کمانڈوز نے 10 انتہا پسندوں کو ہلاک کیا تھا ۔۔