فرانس آرمینیا اور آذربائیجان تنازعہ کو اقوام متحدہ میں اٹھائے گا

   

پیرس : فرانس نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تنازع پر بحث کے لیے کہے گا۔فرانس کے صدر کے دفتر نے ایمانوئل میکرون اور ان کے آرمینیائی ہم منصب نکول پشینیان کے درمیان ایک کال کے بعد کہا کہ فرانس صورتحال کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے لے جائے گا، جس کی صدارت اس کے پاس ہے۔ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ میکرون نے جنگ بندی اور آرمینیا کی علاقائی سالمیت کے لیے احترام پر زور دیا۔