فرانس میں ریٹائر ہونے کی عمر64 سال ہوگئی،بل پاس

   

پیرس: فرانس میں ریٹائرمنٹ ایج بڑھانے کا صدرمیکراں کا متنازعہ بل عدالت سے بھی پاس ہوگیا۔ملک بھرمیں جاری مظاہروں میں تیزی آرگئی۔جلاو گھیراو،ہنگاموں کے دوران کئی افراد زخمی ہوئے،سیکڑوں کو گرفتار کرلیا گیا۔فرانس میں ریٹائرہونے کی عمر64 سال ہوگئی۔پنشن کی ادائیگی بھی دو سال کی تاخیر سے ہوگی۔صدر ایمانول میکراں کے پنشن ریفارمز بل کو آرئینی کونسل نے گرین سگنل دیا تو عوام آرگ بگولہ ہوگئے۔ مشتعل مظاہرین نے رین شہر میں پولیس اسٹیشن کو آرگ لگادی۔ آرنسو گیس کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی حالت خراب ہے۔ پیرس سٹی ہال کے سامنے جمع مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ریفارمز واپس نہیں لی جاتیں،ہڑتالیں اور مظاہرے ختم نہیں ہوں گے۔پولیس نے 112افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔دوسری جانب یونین لیڈرزکا کہنا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد پہلی بار یونینوں نے مشترکہ طورپرتمام ملازمین سے یکم مئی کو بڑے پیمانے پرمظاہرے کی اپیل کی ہے۔