فرانس میں سیکورٹی ہائی الرٹ

   

پیرس : فرانس بھر میں کل سے سیکورٹی ہائی الرٹ کر نے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ،سات ہزار فوجی شہروں ، سکولوں ،عبادت گاہوں اور اہم مقامات پر گشت کریں گے، علاوہ ازیں رینجرز، پولیس ، میونسپل پولیس اور نیشنل پولیس کے بکتر بند دستوں کے گشت میں بھی ڈیڑھ سو گنا اضافہ کر دیا گیا ہے اور انہیں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ، اس اقدام کا مقصد چاقو زنی کے ذریعے بڑھتے ہوئے دہشت گردی اور چھریوں سے شہریوں کو ذبح کرنے کے واقعات کو روکنا ہے۔