پیرس : فرانس کے دارالحکومت پیرس کے علامتی مقام ‘آئیفل ٹاور’ کی روشنیاں رات کے ابتدائی حصے میں گْل کر دی جائیں گی۔پیرس بلدیہ کے، انرجی بچت پلان کے دائرہ کار میںکئے گئے، فیصلوں کے ساتھ آئیفل ٹاور کی روشنیاں مقامی وقت کے مطابق رات پونے بارہ بجے بجھا دی جائیں گی۔پیرس کی بلدیہ مئیر’ این ہڈالگو’ نے ٹویٹر سے انرجی سیونگ پلان کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔ہڈالگو نے کہا ہے کہ پیرس بلدیہ کی تمام عمارتوں کی روشنیاں رات 10 بجے گْل کر دی جائیں گی لیکن شہریوں کی سلامتی کو پیش نظر رکھتے ہوئے شاہراہوں اور گلیوں کی دو رویہ روشنیاں رات بھر روشن رکھی جائیں گی۔بلدیہ مئیر نے کہا ہے کہ حالِ حاضر میں جو روشنیاں رات 10بجے تک روشن رہتی ہیں انہیں بھی بجھا دیا جائے گا۔