پیرس : فرانسیسی حکام نے متنبہ کیا ہے کہ ایران میں غیر قانونی گرفتاریوں کا بہت زیادہ خطرہ بڑھ گیا ہے۔ پیرس حکومت یہ بیان جاسوسی کے الزام میں ایران میں گرفتار ہونے والے دو فرانسیسی شہریوں کے اعترافات جرم کے ایک دن بعد آیا ہے۔ فرانس کی حکومت نے ایران میں اپنے تمام شہریوں کو تنبیہ جاری کرتے ہوئے، اس بات پر زور دیا کہ وہ جلد سے جلد ملک چھوڑ دیں۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا، دوہری شہریت رکھنے والوں سمیت ان تمام فرانسیسی شہریوں کو، جو ایران کے سفر پر ہیں، کو گرفتاری، بے جا حراست اور غیر منصفانہ عدالتی کارروائیوں جیسے خطرات ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا، یہ خطرہ ان لوگوں کو بھی ہے، جو محض سیاحت کے لیے ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ نے خبردار کیا ہے، ایران میں گرفتار یا حراست میں لیے گئے شہریوں کو قونصلر کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تہران میں فرانسیسی سفارت خانے کا دائرہ اختیار بھی بہت محدود ہے۔