فرانس کے صدر ایمونیل میکرون کی حمایت شیو سینا نے کی

,

   

ممبئی۔مذکورہ شیو سینا نے منگل کے روز کہاکہ جو لوگ فرانس میں مذہب کے نام پر جو لوگ گلے کاٹنے کے بے رحمانہ عمل میں شامل ہیں وہ لوگ انسانیت کے دشمن ہیں‘ اس مہم میں فرانس کے صدر ایمونیل میکرون کی حمایت کی جانے چاہئے۔

سامعنا
شیو سینا کے ترجمان کے سامعنا کے ایک اداریہ میں کہاکہ سیاسی جماعتو ں او رہندوستان کی مسلم کمیونٹی کو فرانس کے ”داخلی امور“ میں ملوث ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اسلام او رپیغمبر اسلامؐ کی شان اقدس میں گستاخانہ کارٹونس کے فرانس سے منظر عام پر آنے کے بعد دنیا بھر میں جاری احتجاج کے دوران یہ تبصرہ سامنے آیاہے

صبر وتحمل
مذکورہ اداریہ میں کہاگیاہے کہ پیغمبر محمدؐ ”امن اور تحمل“ کی ایک مثال ہیں۔

اس میں کہاگیاہے کہ جو لوگ ان کے ماننے والے کادعوی کرتے ہیں اور اس نظریہ کا قتل کررہے ہیں سارے اسلام کے سامنے ایک سوالیہ نشان کھڑا کررہے ہیں