فرحت نقوی کی وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ سے ملاقات، وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ درج

,

   

لکھنؤ: اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے چیر مین وسیم رضوی کے معاملہ میں ”میرا فاؤنڈیشن“ کی صدر فرحت نقوی نے پیر کے روز وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ سے ملاقات کر کے مدد کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے اس ضمن میں بریلی پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلی سے ملاقا ت کے بعد فرحت نقوی اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی او راس کے حامی سوشل میڈیا کے ذریعہ انہیں بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ان کے خلاف نازیبا جملے اور ان کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جان سے ماردینے سمیت دیگر دھمکیو ں کے معاملہ میں ایس ایس پی لکھنؤ کو تحریری شکایت دیا جاچکا ہے جلد ہی اس پر کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ میرا حق فاؤنڈیشن خواتین کے حقوق کیلئے کام کرتی ہیں۔ گذشتہ دو ماہ سے مجھے اطلا ع موصول ہورہی ہیکہ وسیم رضوی اپنی اہلیہ فرح رضوی عرف بیوٹی پر ظلم کرتے ہیں، اسے قید رکھتے ہیں، کسی سے ملنے نہیں دیتے۔ مسلسل اطلاعات کے بعد میں ان کی رہائش گاہ شیعہ یتیم خانہ گئی۔ جہاں مجھے ان سے ملنے نہیں دیا گیا۔فرحت نقوی نے مزید کہا کہ ظفر نامی ایک شخص نے مجھے فون کرتے ہوئے جان سے ماردینے کی دھمکی دی ہے۔او رکہا کہ میں تمہیں جیل میں سڑا ؤں گا۔ تمہاری لاش کہاں غائب ہوجائے گی کسی کو پتہ نہیں چلے گا۔

مس نقوی نے کہا کہ جب دھمکی سے کام نہیں چلا تو میری آواز دبانے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لینے لگے۔ میری تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے لگے اور نازیبا جملہ کہنے لگے۔ اس کی شکایت میں نے بریلی تھانے میں کرچکی ہو ں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس لئے میں آج وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ جی سے ملاقا ت کر کے تمام واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔ وزیر اعلی نے مجھے تیقن دلایا کہ وہ اس معاملہ میں قانونی کارروائی کریں گے۔